وہی تو ہے جس نے تمہیں زمین میں خلیفہ بنایا اور ایک کے دوسرے پر درجے بلند کئےتا کہ وہ تمہیں آزمائے اس میں جو اس نے تمہیں دیا ہے۔ (سورہ انعام۔ 6:165)
ملک کاسب سے بڑا اختیار
سارے اختیار ایک طرف چوٹی کا اختیار ایک طرف
ملک کی سب سے بڑی
"HIRE AND FIRE POWER"
احتساب کی سب سے بڑی طاقت
سارے احتساب ایک طرف ووٹ سے احتساب ایک طرف
بہت بڑی نعمت
اور یقیناً ہم نے تمہیں زمین میں جگہ / اختیار دیا اور تمہارے لیے اس میں متاع حیات بنایا مگر تم لوگ کم ہی شکر کرتے ہو۔ (الاعراف-7:10)
بہت بڑی امانت
جس نے کسی ایسےشخص کو کسی جماعت کا امیربنایا کہ اس جماعت میں اس سے بھی زیادہ اہلیت کا حامل شخص موجود ہو، اس نے اللہ اور اس کے رسول اور مومنین کے ساتھ خیانت کی۔ (المستدرک ۔7023)
بہت بڑی گواہی
اے ایمان والو! عدل وانصاف پر مضبوطی سے جم جانے والے اور خوشنودی مولا کے لئے سچی گواہی دینے والے بن جاؤ۔ (سورہ النساء۔4:135)
بہت بڑا مشورہ
وامرھم شوری بینھم ۔۔اور ان کے معاملات آپس کےمشورے سے طے ہوتےہیں۔ (سورہ شوری۔ 42:38)
بہت بڑی آزمائش
پھر ان کہ بعد ہم نے تمہیں زمین میں ان کا جانشین بنایا تا کہ دیکھیں کہ تم کیسے عمل کرتے ہو۔ (سورہ یونس۔ 10:14)
بہت بڑی جوابدہی
فرمان رسول ﷺ : تم میں سے ہر فرد ایک حاکم ہے اور اس کی رعیت کے بارے میں اس سے سوال ہو گا ۔ (صحیح بخاری، حدیث نمبر 2409)